کتب

کتب

مرکز تعلیم وتحقیق کے شعبہ تحقیق وتالیف کے تحت مدیرمرکز تعلیم وتحقیق مولاناڈاکٹر حبیب الرحمٰن کی کتاب أحاديث الأحكام
دوجلدوں میں شائع ہوچکی ہے۔

أحاديث الأحكام کی خصوصیات

 اس کتاب میں مستند احادیث طیبہ کو جمع کرکے ان کاترجمہ  اور مختصر تشریح  وتوضیح پیش کی گئی ہے ۔

ہرحدیث کی تخریج کے بعد مکمل حوالہ بھی درج کیاگیا ہے تاکہ قاری  براہ راست ان مصادر کی طرف رجوع کرسکے۔

کتاب میں موجود آیات  اور احادیث  کی تشریح  عام فہم ،سادہ اور آسان انداز سے کی گئی ہے تاکہ معاشرے کاہر طبقہ باآسانی فائدہ اٹھاسکے ۔

اس کتاب میں موضوعاتی  ترتیب کو ملحوظ خاطر رکھاگیاہے ۔ہرموضوع  پر  پہلے قرآن  کریم کی آیات  پھر اس کے مطابق  احادیث کوبیان کیاگیاہے تاکہ قاری  کوکسی بھی موضو ع سے متعلق مواد کے حصول میں دشواری نہ ہو

یہ کتاب  سکول وکالج  کے طلبہ واساتذہ ،دینی مدارس کے مدرسین  ،مساجد کے ائمہ  اور خطبا  اور دروس حدیث  دینے والے حضرات کے لیے ایک بہترین تحفہ  ثابت ہوسکتی ہے ۔