یہ ادارے کا اساسی شعبہ ہے جس کا مقصد ایسے نوجوان محققین کی تیاری ہے جو امت کو درپیش اہم مسائل کا حل اسلامی نقطۂ نظر سے عصرِ حاضر کی زبان میں مدلل انداز سے پیش کرسکیں ۔
مجلہ تعلیم وتحقیق کااجراء ) الحمد للہ اب تک پانچ شمارے شایع ہوچکے ہیں) .
تحقیقی مقالہ جات :اہم معاصر موضوعا ت پر تخلیقی نوعیت کا کام .
تراجم:امہات الکتب اور اہم معاصر دینی لٹریچر کے تراجم .
سیمینارز :عالمِ اسلام کو درپیش اہم مسائل پر سیمینارز کا انعقاد .
نوجوان محققین کی تیاری :تحقیق سے وابستہ افراد کو تحقیقی سہولیات کی فراہمی اور رہنمائی کے لیے تحقیق کے طرق اور مناہج پر نامور محققین کے توسیعی محاضرات کا انعقاد
الحمد للہ سہ ماہی مجلہ تعلیم وتحقیق (HEC) سے (Y) کیٹگری میں منظور ہوچکا ہے .
مجلہ تعلیم وتحقیق کے تمام شمارے ذیل میں دی گئی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں .
تالیف :ڈاکٹر حبیب الرحمٰن (مدیر مرکز تعلیم وتحقیق )