کھانا،رہائش ،کتب اور علاج معالجہ مفت .
سکالرشپ:۲۵۰۰ .
طلباء کوادارے کی طرف سے ہرمہینے۲۵۰۰ سکالرشپ دی جاتی ہیں۔ .
اعلی تعلیم کے لیے سکالر شپ .
اگر کوئی طالب العلم اعلی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں توادارے کی طرف سےسکالرشپ کی انتظام کی جاتی ہیں .
لائبریری ہمارا تہذیبی و ثقافتی ورثہ ہے ۔مسلمانوں کی تاریخ درس و تدریس ،تعلیم و تحقیق اور قلم و کتاب پر مشتمل ہے ۔کوئی بھی ذی فہم کتاب کی اہمیت سے انکار نہیں کرسکتا ہے ۔دورِ حاضر مین انفارمیشن ٹیکنالوجی نے تشنگان ِ علم کو بتدریج کتاب سے دور کردیا ہے لیکن یہ حقیقت اپنی جگہ قائم ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کسی بھی صورت کتاب کا نعم البدل نہیں ہوسکتی کتاب ہی وہ اصل ذریعہ ہے جس کی معلومات پرانحصار کرکے مکمل یقین اوراعتماد سے بات کی جاسکتی ہے اور اسی کے پیشِ نظر مرکز تعلیم وتحقیق میں طلبہ اور عامۃ الناس کے استفادے کے لیے لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیاہے اور مزید بہتر کرنےکی کوشش جاری ہے۔
کمپیوٹر قلم اور کاغذ کی جگہ لےچکا ہے ۔جدید دور میں حصولِ علم ،مطالعہ ،تحقیق،تدریس ،ابلاغ ،معلومات ،دعوت و تبلیغ اور معاشرتی و معاشی کام کے لیے کمپیوٹر کا استعمال ناگزیر ہے ۔تاہم پاکستان میں بالعموم اور مدارس دینیہ میں بالخصوص علما ،اساتذہ اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد کمپیوٹر کے کثیر المقاصد استعمال سے بہت زیادہ آگاہ نہیں ہے ۔مرکز تعلیم و تحقیق میں کمپیوٹر لیب کے قیام کے مقصد زیرِ تعلیم طلبہ کو جدید ذرایع علم وتحقیق سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ تعلیمی و تربیتی اور دعوتی مقاصد کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروے کار لاسکے