خبریں اور اپڈیٹس
تدریب المعلمین پروگرام 8، 9، 10 اور 11 جون2026مرکز تعلیم وتحقیق اسلام آباد میں منعقد ہوگی
تعارف
یہ ایک نا قابل ِانکار حقیقت ہےکہ جو قومیں تعلیم وتحقیق کےمیدان مین سبقت لے جاتی ہیں وہی دنیا کی قیادت ورہنمائی کرتی ہیں ۔ احیائے اسلام کے حوالے سے بھی امت مسلمہ کا سرِفہرست مسئلہ تعلیم وتحقیق ہی کاہے۔اس کے بغیر نہ تو اقوام عالم میں کوئی باوقار مقام حاصل کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی دین کی کوئی حقیقی خدمت ممکن ہے۔نفاِذ شریعت کےلئے کام کرنے والی دینی قوتوں میں ایک عرصہ سے ایسے رجالِ کار کی کمی کا شدت سے احساس پایا جاتا ہے جواسلامی معاشرے کی تشکیل کرسکیں اورفکری ،تعلیمی،سیاسی،معاشی اورتمدنی میدانوں میں مسلمانوں کی نشاۃ ِثانیہ میں بنیادی کردار ادا کر سکیں۔اس اہم دینی فریضہ کی ادائیگی کی خاطر26مئی 2009کومرکز تعلیم وتحقیق کا قیام عمل میں لایا گیا۔یہ محض ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ تعلیمی و تحقیقی تحریک کا ایک عنوان ہے۔.
اغراض ومقاصد
اکیسویں صدی کے ماحول میں اسلامی تہذیب و تمدن کا احیاتمام علوم و فنون ،ادبیات ،آرٹس وغیرہ کی اسلامی بنیادوں پر تشکیل ِ جدیدمغرب کے علمی ،فکری اور تہذیبی غلبہ سے اسلامی فکر و دانش کے جو چشمے خشک ہوگئے ہیں ان کااز سرِ نو احیاایسے اربابِ فکر و دانش کی ایک جماعت کی تیاری جو اسلامی نقطہ نظر سے رائج الوقت علوم و معارف کا جائزہ لے کر کھرا کھوٹا الگ کر دکھائے جو مغرب کی فکری امامت کے طلسم کو پاش پاش کرکے اس کا بر سر غلط ہونا دلائل و براہین سے ثابت کرے۔ جو اسلام کی صداقت ،حقانیت اور برتری کو دورِ حاضر کی زبان میں پیش کرسکے۔
ہم نے اب تک کیا کیا ہے


ہم نے اب تک کیا حاصل کیا ہے اس کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے

0

طلباء سند فراغت حاصل کرچکے ہیں

0

متخصصین فی الفقہ والافتاء جدید موضوعات پر تحقیقی مقالہ جات تحریر کرچکے ہیں۔ ان شاء اللہ ان کو جلد کتابی صورت میں مرتب کیا جاے گا۔

0

احادیث الاحکام کے موضوع پر مولانا ڈاکٹر حبیب الرحمٰن (مدیر مرکز تعلیم وتحقیق ) کی کتاب شایع کی جاچکی ہے ۔ جبکہ فتاوی کتاب پر طباعت کا کام جاری ہے

0

مجلہ تعلیم وتحقیق میں اب تک مختلف جدید موضوعات پر ریسرچ آرٹیکل شایع کیے جاچکے ہیں ۔

0

ملک کی مختلف یونیورسٹیوں میں مرکز کے طلبہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کر رہے ہیں، جن میں سے 2 طلبہ نے پی ایچ ڈی جبکہ 35 طلبہ نے ایم فل مکمل کر لیا ہے۔

انتظامی کمیٹی
ڈاکٹر حافظ حبیب الرحمٰن

ڈاکٹر حافظ حبیب الرحمٰن

مدیر مرکز تعلیم و تحقیق

ڈاکٹر محمد کاشف شیخ

ڈاکٹر محمد کاشف شیخ

نائب مدیر مرکز تعلیم و تحقیق

جاوید اختر

جاوید اختر

سیکرٹری فائنانس مرکز تعلیم و تحقیق

 مولانا مفتی وصی الرحمٰن

مولانا مفتی وصی الرحمٰن

ناظم تعلیمات ونگران دارالافتاء مرکز تعلیم و تحقیق

مولانا ندیم احمد قاسمی

مولانا ندیم احمد قاسمی

نگران شعبہ حفظ و تجوید مرکز تعلیم و تحقیق

مفتی ناصر سیماب

مفتی ناصر سیماب

نگران نشر و اشاعت مرکز تعلیم و تحقیق

مفتی نور الدین

مفتی نور الدین

ناظم عمومی مرکز تعلیم و تحقیق

حسن البنا

حسن البنا

معاون نشرواشاعت مرکز تعلیم تحقیق

ایاز صادق

ایاز صادق

نگران مالیات مرکز تعلیم و تحقیق

دارالافتاء میں سے انتخاب

سسرکااپنی بہوسے شہوت کی نیت سے بوسہ وکنارکرنا

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ الجواب حامداومصلیا:یادرہے کہ سسر کا اپنی بہو سے ایسی نازیبا حرکت کرنا حرام ہے اور بہت بڑا گناہ ہے ،سسر کو تو بہ استغفار کرناچاہے اور اس شیطانی حرکت کو ترک کرناچاہئے۔صورت مسئولہ میں اگر واقعی سسر نے شہوت کے ساتھ اپنی بہو کے ساتھ یہ

مزید پڑھیں

رمضان میں زکوٰۃ کی رقم سے راشن خرید کر لوگوں میں تقسیم کرنا

جواب:الحمد للہ رب العٰلمین والصلوٰۃ والسلام علی رسولہ الامین اما بعد : اللہ  کے  سوا کسی بھی شخص کے بارے میں خواہ کوئی نبی ہو یا ولی ہو، مشکل کشا،حاجت روا کا عقیدہ رکھنا   شرک ہے،جو شخص ایسا عقیدہ رکھے گاجاں بوجھ کر اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں

مزید پڑھیں

کیا غصے، دباؤ لاعلمی اور قانونی مجبوری کے تحت دی گئی طلاق ثلاثہ شرعاً نافذ ہو جاتی ہے؟

الحمدللہ رب العالمین والصلوٰۃ والسلام علیٰ رسولہ الامین وبعد: آپ کے سوال کا جواب حسب ترتیب درج ذیل ہے۔1۔ آپ کی تحریر سےمعلوم ہوتاہے کہ آپ کے وکیل نے آپ سے طلاق نامہ کا ذکرکیاتھا اوریہ بھی کہاتھا کہ ڈرانے کےلیے طلاق نامہ لکھناہے، بقول اپ کے وکیل نے آپ

مزید پڑھیں

فون پے اپنی بیوی کو طلاق کے الفاظ کہنا

جواب : الحمدللہ رب العالمین والصلوٰۃ والسلام علیٰ رسولہ الامین وبعد آپ کے سوالات کے جوابات بالترتیب حسب ذیل ہیں۔(۱)صورت مسئولہ میں اگر اکبر محمد نے بیوی کے مطالبے پر تین دفعہ تین طلاقیں دیدی ہیں تواس کی بیوی پر تین طلاقیں واقع ہوگئیں ہیں یعنی یہ طلاق مغلظہ ہے۔،اب

مزید پڑھیں

جبری جی پی فنڈکا حکم

جواب : بحمد اللہ تعالیٰ جبری جی پی فنڈ میں متعلقہ ادارہ تنخواہ سے مخصوص رقم کاٹتی ہے ، اس میں ملازم کا کوئی عمل اور اختیار نہیں ہوتاہے ،اس لیے ملازم کےلیے اصل رقم اور اضافی رقم دونوں جائزہیں ،جواضافی رقم ہے وہ حکومت کی طرف سے عطیہ ہوتی

مزید پڑھیں

فاریکس ٹریڈنگ کاروبار کرنا جائز ہےیانہیں؟

الحمدللہ رب العلمین والصلوٰۃ والسلام علی رسولہ الامین امابعد: فاریکس کیاہے؟ فاریکس foreign exchange reserveکامخفف ہے، یعنی دنیا کے مختلف کرنسیوں کی لین دین کرنے کو فاریکس کہتے ہیں۔ اب چونکہ اس میں ترقی زیادہ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے اس میں کرنسی کےعلاو کئی دوسری چیزوں کی لین

مزید پڑھیں

صلہ رحمی کیاہے۔؟

الحمدللہ رب العلمین والصلوٰۃ والسلام علی رسولہ الامین امابعد صلہ رحمی کا مطلب ہے رشتہ داروں سے تعلق قائم رکھنا۔ یعنی ان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا، اپنی استطاعت کے مطابق مالی مدد فراہم کرنا، ان کی خدمت کرنا، اور وقتاً فوقتاً ان سے ملنے جانا۔ مختصراً یہ

مزید پڑھیں

کشف فاؤنڈیشن کےقرضے کا شرعی حکم؟

الحمدللہ رب العلمین والصلوٰۃ والسلام علی رسولہ الامین امابعد: واضح رہے کہ اگر کشف فاؤنڈیشن یا کوئی اور ادارہ واقعی قرض کے او پر نقد رقم فراہم کرتا ہے، اور اس پر اصل رقم سے زائد مشروط نفع وصول کرتا ہے،چاہے وہ قسطوں کی صورت میں ہو یاایک ساتھ تو

مزید پڑھیں

زکواۃ کی رقم PLSاکاؤنٹ میں جمع کرنا۔

الحمدللہ رب العالمین والصلوٰۃ والسلام علیٰ رسولہ الامین وبعد آپ کے سوال کا جواب بالترتیب درجہ ذیل ہے۔(1):زکواۃ کی رقم کسی بھی بینک میں جمع کرنا درست نہیں ،بلکہ یہ غریب اور مستحق کا حق ہے اس لئے کسی مستحق کو اس کا مالک بنانا ضروری ہے،جیسا کہ فتاوٰی شامی

مزید پڑھیں

کیا غصے میں ساس کے سامنے بیوی کو طلاق کی نیت سے تین پتھر پھینکنے سے طلاق واقع ہو جاتی ہے؟

الحمد اللہ رب العالمین والصلٰوۃ والسلام علٰی رسولہ الامین اما بعد: طلاق واقع ہونےکےلیے ضروری ہے کہ طلاق دینے والا یا تو طلاق دیتے وقت صریح الفاظ استعمال کرے یا طلاق کی نیت یا مذاکرہ طلاق کے دوران ایسا لفظ استعمال کرے جو معنی کے لحاظ سے طلاق پر دلالت

مزید پڑھیں

کیازکواۃ کی رقم کسی بینک کے PLSاکاونٹ میں جمع کی جاسکتی ہے ؟

جواب: الحمدللہ رب العالمین والصلوٰۃ والسلام علیٰ رسولہ الامین وبعد آپ کے سوال کا جواب بالترتیب درجہ ذیل ہے۔(1):زکواۃ کی رقم کسی بھی بینک میں جمع کرنا درست نہیں ،بلکہ یہ غریب اور مستحق کا حق ہے اس لئے کسی مستحق کو اس کا مالک بنانا ضروری ہے، فتاوٰی شامی

مزید پڑھیں

طلاق شدہ عورت کی عدت کی مدت  کتنی ہے ؟

الحمدللہ رب العلمین والصلوٰۃ والسلام علی رسولہ الامین امابعد طلاق کی صورت میں عورت کے لیے عدت گزارنا شرعاً ضروری ہے۔ اگر عورت کو حیض آتا ہو تو اس کی عدت تین حیض تک ہوگی، اور اگر وہ حاملہ ہو تو اس کی عدت بچے کی پیدائش تک جاری رہتی

مزید پڑھیں

آفیشل فیس بک پیج

آفیشل یوٹیوب چینل