الحمدللہ رب العالمین والصلوٰۃ والسلام علیٰ رسولہ الامین وبعد
صورت مسئولہ میں آپ نے کہاہے کہ ان ویڈیوز بنانے کا مقصدقرآن وحدیث کی دعوت عام کرنااور اقامت دین کا پیغام لوگوں تک پہنچانا ہے اس لیے زکاۃ کی رقم اس مصرف میں خرچ کرسکتے ہیں ،کیونکہ قرآن مجیدمیں زکاۃ کے 8 مصارف مذکورہیں ان 8 مصارف میں سے ایک مصرف فی سبیل اللہ بھی ہے اور علماء لکھتے ہیں کہ فی سبیل اللہ سے مراد جہاد ہے اور جہاد میں تبلیغی ،دعوتی اور تعلیمی سرگرمیاں بھی شامل ہیں ۔
إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ وَالْعَامِلِينَ عَلَيْهَا وَالْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ وَفِي الرِّقَابِ وَالْغَارِمِينَ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ وَابْنِ السَّبِيلِ فَرِيضَةً مِنَ اللَّهِ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ
۔( سورۃ التوبۃ۶۰:۱۱)
مولاناگوہر رحمٰن صاحب تفہیم المسائل میں لکھتے ہیں :
جہاد صرف لڑنے کا نام نہیں ہے ،بلکہ ہر اس جدوجہد پرجہاد کااطلا ق ہوتاہے جس کا مقصد غلبہ دین ہو ،خواہ زبان سے ہو،قلم .سےہویادوسرے ذرائع سے ہو
تفہیم المسائل ،جلددوم ،صفحہ 128