الحمدللہ رب العلمین والصلوٰۃ والسلام علی رسولہ الامین امابعد:
احرام کی حالت میں مرد موزے نہیں پہن سکتے۔ تاہم وہ ایسی چپل استعمال کر سکتے ہیں جس سے دونوں ٹخنے اور پاؤں کی اوپر والی ہڈی (جسے اُبھار یا وسطِ قدم کی ہڈی کہا جاتا ہے) کھلی رہے۔رہی بات خواتین کی، تو اُن کے لیے موزے، جوتے یا کسی بھی قسم کی چپل پہننے کی اجازت ہے؛ ان کے لیے اس سلسلے میں کوئی پابندی نہیں۔ سلے ہوئے کپڑے یاجرابیں پہننے کی وجہ سے صدقہ یا دم واجب ہو گا، جس کی تفصیل یہ ہے کہ اگر ایک دن یا ایک رات سلے ہوئے چیز پہنے رکھے تو دم واجب ہو گا اور اس سے کم وقت پہنے تو صدقہٴ فطر کی مقدار گندم یا اس کی قیمت صدقہ کرنا واجب ہو گا، یہ بھی یاد رہے کہ دم حدودِ حرم میں ہی دینا ضروری ہے، البتہ صدقہ کسی بھی جگہ دیا جا سکتا ہے۔
حوالہ جات: