الحمدللہ رب العالمین والصلوٰۃ والسلام علیٰ رسولہ الامین وبعد
صورت مسئولہ میں میت کےکل ترکہ کے40 حصے کیے جائیں گے۔چالیس میں سے 5 حصے میت کی بیوی کو ملیں گے۔7 حصے بیٹی کو اور دوبیٹوں میں سے ہرایک بیٹے کو-14۔14 حصےملیں گے ۔
میت کاترکہ اس طرح تقسیم کیاجائے گا۔
صورت مسئولہ میں میت کےکل ترکہ کے40 حصے کیے جائیں گے۔چالیس میں سے 5 حصے میت کی بیوی کو ملیں گے۔7 حصے بیٹی کو اور دوبیٹوں میں سے ہرایک بیٹے کو-14۔14 حصےملیں گے ۔
میت کاترکہ اس طرح تقسیم کیاجائے گا۔
9 مرلہ مکان میں سے 1.125 مرلہ میت کی بیوی کو ملے گا،بیٹی کو 1.575 مرلہ ملےگا،باقی 6.3 مرلہ دونوں بیٹوں میں برابرتقسیم کیاجائے گا،یعنی ہرایک کو 3.15 مرلہ ملے گا۔
6 عدد دکانیں جن کافرنٹ 30×10 ہے اس میں سے بیوی کو 0.75حصہ ملے گا۔بیٹی کو 1.05 حصہ ملے گا اور بیٹوں میں 4.2 برابرتقسیم ہوگا،یعنی ہرایک کو 2.1 ملے گا۔
12 عدد دکانیں جن کا بیک 30×10 کی تقسیم اس طرح کی جائیگی ۔بیوی کو 1.5 حصہ ملے گا،بیٹی کو 2.1،اور دونوں بیٹوں کو 8.4 حصہ ملے گا،یعنی ہر ایک کو 4.2 ملے گا۔
25.5 مرلہ کا پلاٹ کی تقسیم اس طرح کی جائے گی۔بیوی کو 3.1875،بیٹی کو 4.4625 اور دونوں بیٹوں میں 17.85 حصے برابر تقسیم کیے جائیں گے،یعنی ہرایک کو 8.925 ملے گا۔