سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے فارم پر کرکے بھیج دیں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

رضاعت کاایک اہم مسئلہ

|

کتاب: الرضاعت

|

سائل: عبیداللہ

سوال

کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے متعلق کہ : ریشما اور عبیداللہ کے مابین عقد نکاح کا ارادہ ہے لیکن مشکل یہ پیش آرہی ہے کہ ریشماکے بڑے بھائی عاصم اور بہن سراجیہ نے عبیداللہ کی ماں کا دودھ پیاہے ،جبکہ ریشمانے عبیداللہ کی ماں کا دود ھ نہیں پی یا اور نہ ہی عبیداللہ نے ریشماکی ماں کا دودھ پی یاہے ،اب پوچھنایہ ہے کہ کیاریشما اور عبیداللہ کا آپس میں نکاح جائزہے ۔۔۔؟ ان کے بڑے بھائی کی رضاعت کی وجہ سے ان کے نکاح میں کوئی رکاوٹ تو نہیں ہے۔۔؟

جواب

الحمدللہ رب العالمین والصلوٰۃ والسلام علیٰ رسولہ الامین وبعد

صورت مسئولہ میں چونکہ عبیداللہ اور ریشما نے ایک دوسرے کی ماں کا دودھ نہیں پی یا ہے لہذا ان کا آپس میں نکاح جائزہے ،ریشما کے بڑے بھائی اور بہن کی وجہ سے ریشما اور عبیداللہ کا آپس میں رشتہ قائم کرنے میں رکاوٹ نہیں اور نہ ہی کوئی شرعی مانع موجودہے۔

فتاوی شامی میں ہے :

(وَتَحِلُّ أُخْتُ أَخِيهِ رَضَاعًا) يَصِحُّ اتِّصَالُهُ بِالْمُضَافِ كَأَنْ يَكُونَ لَهُ أَخٌ نَسَبِيٌّ لَهُ أُخْتٌ رَضَاعِيَّةٌ، وَبِالْمُضَافِ إلَيْهِ كَأَنْ يَكُونَ لِأَخِيهِ رَضَاعًا أُخْتٌ نَسَبًا وَبِهِمَا وَهُوَ ظَاهِرٌ.

رد المحتار على الدر المختار،جلد3،صفحہ 217

وَالْأَصْلُ فِي ذَلِكَ أَنَّ كُلَّ اثْنَيْنِ اجْتَمَعَا عَلَى ثَدْيٍ وَاحِدٍ صَارَا أَخَوَيْنِ أَوْ أُخْتَيْنِ أَوْ أَخًا وَأُخْتًا مِنْ الرَّضَاعَةِ فَلَا يَجُوزُ لِأَحَدِهِمَا أَنْ يَتَزَوَّجَ بِالْآخَرِ وَلَا بِوَلَدِهِ

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع،جلد4،صفحہ 2

ھٰذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

کتبہ: مفتی وصی الرحمٰن

|

مفتیان کرام: مولانا ڈاکٹر حبیب الرحمٰن،مفتی وصی الرحمٰن

دارالافتاء مرکز تعلیم وتحقیق اسلام آباد