جواب : بحمد اللہ تعالیٰ
جبری جی پی فنڈ میں متعلقہ ادارہ تنخواہ سے مخصوص رقم کاٹتی ہے ، اس میں ملازم کا کوئی عمل اور اختیار نہیں ہوتاہے ،اس لیے ملازم کےلیے اصل رقم اور اضافی رقم دونوں جائزہیں ،جواضافی رقم ہے وہ حکومت کی طرف سے عطیہ ہوتی ہے ۔
آپ کے مسائل اور ان کا حل میں لکھا ہے کہ:
(اس (جی پی فنڈ )کالینا بھی جائز ہے ، اس لئے کہ مذکورہ رقم در حقیقت تنخواہ ہی کا حصہ ہے )
آپ کے مسائل اوران کاحل،جلد7،صفحہ 369)
تفہم المسائل میں لکھا ہےکہ :
(اس وقت تک یہ اس کی ملکیت میں نہیں آتاصرف حق کی حیثیت سے حکومت کے زمےبقایا ہوتا ہے۔حکومت ملازم کو ادائیگی کے وقت اس کی تنخواہ کے باقی حصے پر جو رقم دیتی ہے وہ ربا کی تعریف میں نہیں آتی۔)
(تفہیم المسائل ،جلد2،صفحہ 364)