الحمدللہ رب العلمین والصلوٰۃ والسلام علی رسولہ الامین امابعد
واضح رہے کہ شوہر اگر طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرے، تو شرط کے پورا ہونے کی صورت میں طلاق واقع ہو جاتی ہے۔لیکن صورتِ مسئولہ میں شوہر نے جو الفاظ استعمال کیے”:اگر اس (میری بیوی) نے آپ لوگوں کے ساتھ یہ معاملہ کیا ہے تو میں اسے طلاق دیتا ہوں “یہ ایک مشروط (معلق) طلاق ہے، جس کا وقوع شرط کے پایا جانے پر موقوف ہے۔چونکہ سسر اور دیور نے خود یہ اعتراف کیا کہ”یہ الزام بے بنیاد تھا، ہم نے کسی اور کی باتوں میں آ کر یہ کہا تھا “ لہٰذا چونکہ شرط واقع نہیں ہوئی، اس لیے طلاق بھی واقع نہیں ہوئی۔میاں بیوی اپنی ازدواجی زندگی بدستور قائم رکھ سکتے ہیں۔