اس شعبے کابنیادی مقصد مختلف شعبہ جات افتاء،قانون اوراسلامی معیشت میں متخصصین اور اسکالرز کی تیاری ہے۔
شعبہ تخصص کےلئے اسلامی علوم کی ماہرین کےزیرِ نگرانی ایک جامع ومربوط نصاب مرتب کیاگیاہے۔
اس شعبہ کے تحت دوشعبہ جات میں تخصص کرایاجاہے۔
ستمبر 2012ء سے دو سالہ تخصص فی الفقہ والافتاء پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے ۔اس شعبہ میں درس نظامی کی تکمیل کے بعد داخلہ دیا جاتا ہے ۔ اب تک 81 علماءکرام تخصص فی الفقہ والافتاء کرچکے ہیں ۔
پروگرام چار سمسٹر پر مشتمل ہے ۔
پہلا سمسٹر :اللغۃ العربیۃ۔ عربی بول چال کےساھ ساتھ اصول فقہ ،تاریخ التشریع الاسلامی اور علوم القرآن بھی پڑھائی جاتی ہے۔
دوسرا سمسٹر :انگلش لینگویج
انگلش بول چال کے ساتھ ساتھ علوم القرآن ،علوم الحدیث ،جدید فقہی مسائل ،ادب الفتویٰ ،اصولِ افتاء ، فقہ المقارن ، اصول الفقہ ،آیات الاحکام،المدخل لدراسۃ الفقہ الاسلامی بھی پڑھائے جاتے ہیں ۔
:تیسرے سمسٹر
اس سمسٹر میں دارالافتاء کے اساتذہ کی زیرنگرانی 150 فتاویٰ کی عملی مشق کرائی جاتی ہے،جس میں عبادات،عائلی مسائل ،جدید طبی مسائل ،معاشی مسائل اور معاملات سے متعلق جدید مسائل کا انتخاب کیاجاتاہے۔
:چوتھا سمسٹر
اہم معاصر مسائل میں سے کسی ایک موضوع پر تحقیقی مقالہ لکھوایا جاتا ہے۔
نومبر 2015ء سے عملی طور پر تدریس ،امامت و خطابت اور دیگر عملی سرگرمیوں میں مصروف ِ عمل مقامی فاضلین درسِ نظامی علماے کرام کے لیے دو سال کے دورانیہ پر مشتمل ہفتہ وار کلاس کا آغاز2015کو کیا گیا ہے ۔
شرائط داخلہ : درس نظامی ،تخصص فی الفقہ والافتاء،انگریزی زبان پر دسترس۔
دورانیہ :ایک سال( دوسمسٹر)
طریقہ کار: سمسٹر کی ابتدا میں 15 روزہ اور اختتام پر ہفت روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جاتاہے ،جس میں شرکاء کورس کو فقہ الحلال کے اہم موضوعات پر شعبہ کے ماہرین علماء اور فوڈ انجینیرزلیکچردیتے ہیں ۔دوران سمسٹرشرکاء کورس کیلئے آن لائن کلا کااہتمام کیاجاتاہے اور سوالات کے لیے مستقل سیشن رکھاجاتاہے۔
دوسرا سمسٹر :عملی پہلو کا احاطہ ۔مختلف انڈسٹریز کا وزٹ کرایاجاتاہے تاکہ عملی تجربہ ہواور حلال سرٹیفکشن کی صلاحیت پیداہوسکے۔اور آخرمیں تحقیقی مقالہ لکھایاجاتاہے ۔
اس شعبہ کا آغاز جنوری 2021 میں کیاگیا۔الحمد اللہ اس وقت شعبہ تحفیظ القرآن میں دوماہراور تجربہ کار اساتذہ کے زیرنگرانی 20مقامی طلباء قرآن حکیم حفظ کررہے ہیں ۔
مرکزتعلیم وتحقیق کے تحت شعبہ بنات کاباقاعدہ آغاز اپریل 2015 میں کیاگیاہے اس میں درج ذیل شعبہ جات کام کررہے ہیں ۔
تعدادخواتین اساتذہ 5
شعبہ درس نظامی : تعدادطالبات
اس شعبے میں اس وقت 38بچیاں زیرِ تعلیم ہیں
شعبہ حفظ وناظرہ: تعدادطالبات
ترجمہ وتفسیرقرآن تعدادطالبات
شعبہ طالبات میں رابطۃ المدارس کامکمل آٹھ سالہ نصاب پڑھایاجاتاہے ۔فروری 2022 میں چھ طالبات نے درس نظامی مکمل کیاور شھادۃ العالمیہ کی سند حاصل کی جبکہ 3 طالبات مکمل کرچکی ہیں ۔
کالجزاورجامعات کے طلباء اور تعلیم یافتہ افراد کی سہولت کے لیے شام کے اوقات میں دوسالہ علوم دینیہ کورس کا باضابطہ آغاز کیاجاچکاہے ،جس میں اس وقت 20 سے زائدطلباء اورملازمت پیشہ افراد شامل ہیں ۔